ہوئی : شمالی ویتنام میں آنے والے یاگی سمندری طوفان کے نتیجے میں حادثات اور دیگر آفات میں 143 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ویت نام پلس انٹر نیٹ سائٹ کے مطابق، یاگی طوفان کے سبب سینکڑوں افراد زخمی ہو چکے ہیں،58 لا پتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ طوفان کی وجہ سے اب تک 143 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں خوراک روانہ کر دی گئی ہے۔ ویت نامی وزیر اعظم فام مِن چِن نے طوفان سے متاثرہ ہائی فونگ شہر کا دورہ کرتے ہوئے نقصانات کی تلافی کیلیے 40 لاکھ ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا تھا۔