یرغمالیوں کا تبادلہ اسرائیل کی فوری جنگ بندی سے مربوط: حماس

   

بیروت : فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے عہدیدار اسامہ ال حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ یرغمالیوں کے تبادلے سے متعلق اہم شرط میں غزہ کے خلاف حملوں کی فوری روک تھام شامل ہے۔ حمدان نے بیروت میں واقع دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران اسرائیل کی طرف سے غزہ کے خلاف حملے روکنے کے امکان پر غور کیا۔ حمدان نے کہا کہ یرغمالیوں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات اور تجاویز پر کافی کچھ کہا گیا ہے مگر حماس کا واضح موقف یہ ہے کہ ہماری عوام کے خلاف نازی اسرائیل کے جرائم فوری طور پر روکے جائیں، ہماری عوام اسرائیل کے قتل عام کو مزید چھوٹ دینے کی محتمل نہیں ہے،یہ حملے فوری رکنے چاہیئے،جنگ بندی کے معاملے میں ہنوز کوئی حتمی کوشش نہیں ہوئی ہے مگر ہم اسرائیلی فوج کو پس قدمی پر مجبور کرنے کیلیے ہر قسم کے اقدامات کر رہے ہیں۔ حماس کے عہدے دار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے اب تک 21 ہزار فلسطینی ہلاک اور 54 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔