ممبئی، 16 مئی (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا نے یس بینک لمیٹڈ پر اپنے سالانہ فائننشیل اسٹیٹمنٹ میں صارفین کی شکایات سے متعلق معلومات کو صحیح طریقے سے ظاہر نہ کرنے پر 29لاکھ 60ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔آر بی آئی نے جمعہ کو کہا کہ یہ جرمانہ فائننشیل اسٹیٹمنٹ پریزینٹیشن اور ڈسکلوزرسے متعلق ہدایات کی خلاف ورزی پر لگایا گیا ہے ۔ مالی سال 2023-24کے بینک کے جائزے کے دوران، یہ پایا گیا کہ اس نے صارفین کی شکایات پر نامکمل یا غلط ڈیٹا پیش کیا ہے ۔معائنہ کے بعد سنٹرل بینک نے بینک کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ضابطے کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیوں نہ عائد کیا جائے ۔ سماعت کے دوران بینک کے جواب اور دلائل کے باوجود، آر بی آئی نے ضابطے کی خلاف ورزی کو درست پایا۔