یشودھا چیارٹیبل فاونڈیشن کے ’ یشودا سیوا کیندرم ‘ کا افتتاح

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : یشودپا چیارٹیبل فاونڈیشن سی ایس آر اقدام کے طور پر حیدرآباد کے یشودھا ہاسپٹلس گروپ نے ’ یشودا سیوا کیندرم ‘ کی تشکیل عمل میں لایا ۔ عوام الناس اور تمام طبقات کے لیے 1.50 کروڑ روپئے کی لاگت سے روزگار کے مواقع فروغ دینے اور نوجوانوں کو ان کے آبائی میڈی پلی ۔ رام پور کے دیہاتوں میں با اختیار بنانے کی غرض سے نلابیلی منڈل ، ضلع ورنگل ، تلنگانہ میں یہ اقدام کیا گیا ہے ۔ یشودھا چیارٹیبل فاونڈیشن کے میگا فنکشن ہال اور اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر کامپلکس ’ یشودا سیوا کیندرم ‘ کا افتتاح پڈی سدرشن ریڈی ، رکن اسمبلی نرسم پیٹ نے انجام دیا ۔۔