یش چوپڑا نے رومانی فلموں کے ذریعہ شناخت بنائی

   

ممبئی: بالی وڈ میں کنگ آف رومانس یش چوپڑا کو ایسے فلمساز کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے رومانٹک فلموں کے ذریعہ شائقین کے دلوں میں اپنے لئے ایک خاص جگہ بنائی۔ یش چوپڑا کی پیدائش 27 ستمبر 1932 کو پاکستان میں پنجاب صوبے کے تاریخی شہر لاہور میں ہوئی۔ان کے بڑے بھائی بی آر چوپڑا فلم انڈسٹری کے مشہور پروڈیوسر و ڈائرکٹر تھے۔ 1959 میں انہوں نے بطور ہدایت کار نے اپنے کیرئیر کی شروعات اپنے بڑے بھائی بی آر چوپڑا کے بیانر تلے فلم ’’دھول کا پھول‘‘سے کی تھی۔1961 میں انہیں دوبارہ اپنے بھائی کے بیانر تلے بنی فلم ’’دھرم پتر‘‘میں ہدایت کاری کرنے کا موقع ملا۔1965ء میں فلم وقت اور 1973ء میں فلم داغ کے بعد یش چوپڑہ نے یکے بعد دیگر کامیابی کے منازل طئے کئے۔
اس فلم میں ششی کپور نے بطور اداکار اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات کی تھی۔ان دونوں فلموں کی کامیابی سے حوصلہ پاکر چوپڑا بھائیوں نے ساٹھ کی دہائی میں دیگر کئی فلمیں بنائیں۔1965 میں بنی فلم ‘وقت’ ان کی بہترین فلموں میں شمار کی جاتی ہے ۔اس فلم کو پہلی ملٹی اسٹارر فلم مانا جاتا ہے ۔اس فلم میں بلراج ساہنی، راجکمار، سنیل دت، ششی کپور اور رحمان نے اہم کردار ادا کئے تھے ۔1969 میں ایک اور سپر ہٹ فلم ‘‘اتفاق’’ منظرعام پر آئی ۔راجیش کھنہ اور نندا کی سسپنس تھریلر والی اس فلم میں حالانکہ کوئی نغمہ نہیں تھا باوجود اس کے فلم کو ناظرین نے بہت پسند کیا۔سال 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم “داغ” کے ذریعہ یش چوپرا نے فلم سازی کے میدان میں بھی قدم رکھا۔راجیش کھنہ، شرمیلا ٹیگور اور راکھی کی یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ سال 1975 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دیوار’ یش چوپڑا کے فلمی کیریئر کے لئے ایک نیا سنگ میل ثابت ہوئی ۔سال 1976میں یش چوپڑا کی فلم کبھی کبھی ریلیز ہوئی ۔ کہا جاتا ہے کہ اس فلم میں مبینہ طور پر سپرسٹار امیتابھ بچن کے ذریعہ نغمہ نگار ساحر لدھیانوی کی زندگی سے وابستہ پہلووں کو پردہ سیمیں پر پیش کیا تھا۔سال ۱۹۸۱ میں ریلیز ہوئی فلم ‘‘سلسلہ ’’ یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے ۔ یہ تصور کیا جاتا ہے کہ اس فلم میں امیتابھ بچن اور ریکھا کی اصل زندگی کو پردہ سیمیں میں پیش کیا گیا تھا ۔ سال 1982 سے 1989 یش چوپڑا کے سنے کیریئر کے لئے بری ثابت ہوئی۔ اس دوران ناخدا، ، سوال،فاصلے ، مثال اوروجے جیسی کئی فلمیں باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئیں۔