یلاریڈی منڈل پریشد اجلاس کا انعقاد

   

یلاریڈی /5 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی منڈل پریشد کے سہ ماہی اجلاس میں غیر حاضر عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرنے منڈل پریشد ارکان نے ڈیمانڈ کیا۔ منڈل پریشد صدر شریمتی مادھوی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ارکان نے شرکت کرتے کہا کہ مختلف مواضعات میں مشن بھاگیرتا کا پانی ٹینکوں میں نہیں بھرا جارہا ہے ۔ جس سے مواضعات کی عوام کو پینے کے پانی کی دشواریوں کا سامنا ہے۔ آنگن واڑی کی عمارت تعمیرکئے پانچ سال کا عرصہ گذر چکا ہے ۔ لیکن اب تک اسے حاصل کرکے افتتاح نہیں کرنے کی علاقہ کلیانی ایم پی ٹی سی سریدھر گوڑ نے شکایت کرنے سوال کیا ۔ مختلف مواضعات میں برقی ستونوں کو نصب کرنے کا سرپنچوں نے مطالبہ کرنے پر پر محکمہ ذمہ داروں نے بہت جلد نصب کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر ایم پی ڈی او نارائن زیڈ پی ٹی سی اوشا گوڑ اور مختلف علاقوں کے منڈل پریشد ارکان و گرام پنچایتوں کے سرپنچ موجود تھے ۔