یلاریڈی میں بعض علاقے بارش سے جھیل میں تبدیل

   

یلاریڈی۔ مستقر کے وارڈ نمبر 9 انعامدار محلہ میں اور بی سی کالونی کے کچھ علاقوں میں بارش ہوتے ہی جھیل سا منظر نظر آرہا تھا جس سے گھروں سے باہر نکلنا دشواررہا۔ اطلاع دینے پر میونسپل چیرمین ستیہ نارائنا ،کمشنر جیون نے انعامدار محلہ کا دورہ کرتے معائنہ کیا اور نالیوں کوکچرے سے صاف رکھنے کا مشورہ دیا اور جب کاتب نالیوں کو صاف رکھنے کے احکام دیئے، محلہ کا پیدل دورہ کیا۔ واضح رہے کہ ہر سال ان علاقوں میں بارش کا پانی جھیل بن کر تمام راستے بند کرتا ہے جس سے عام زندگی مفلوج ہوجاتی ہے۔ عہدیداروں کو چاہیئے کہ اس کامستقل حل نکالیں۔