یلاریڈی میں نصف دوکانیں بحال حالات معمول پر ، دن بھر عوام کو چھوٹ ، رات کا کرفیو برقرار

   

یلاریڈی /9مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دیڑھ ماہ سے سنسان رہی یلاریڈی کی سڑکیں نصف دوکانوں کے بحال کرتے ہی آہستہ آہستہ بازار کی رونق لوٹ آرہی ہے ۔ عوامی اختیارات پر قوانین نافذ کرنے فاصلہ برقرار رکھ کر کاروباری سفر جاری ہو رہا ہے ۔ سوائے ہوٹلیں ، سنیمیا گھر ، شادی خانہ ، زلف تراش ، پان شاپس ، ٹفن سنٹروں کے تمام تجارتی اداروں کو صبح سات بجے تا شام سات بجے تک کھلا رکھنے کی اجازد دی گئی ہے اور شام سات بجے تا صبح سات بجے تک کرفیو برقرار رہے گا ۔ مقامی ڈی سی پی مسٹر شاشنک ریڈی سرکل انسپکٹر مسٹر راج شیکھر سب انسپکٹر شویتا کمار راجا روزآنہ بازار میں گشت کرکے کڑی نظر رکھتے عوام کو فاصلہ رکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں ۔ مختلف علاقوں کا بھی پولیس عملہ دورہ کرکے حالات پر نظر رکھنے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی صلاح دے رہی ہے ۔ ویسے تو یلاریڈی میں آج تک ایک بھی کورونا کا واقعہ رونما نہ ہوا اور گذشتہ 28 دنوں سے بھی ضلعبھر میں کہیں کورونا کا کیس سامنے آیا ہے جس سے ضلع گرین زون میں آچکا ہے اور عوام کی مشکلات کم ہونے کا سلسلہ شروع ہونے کو ہے ۔ لیکن احتیاط کا سلسلہ طویل مدت کا ہے جس کو ہر فرد کو اختیار کرنا ضروری ہے ۔