یمنی حوثیوں کا خلیج عدن میں متعدد میزائلوں سے جہازوںپر حملے کی کوشش

   

صنعاء : یمنی حوثی گروپ نے کل بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں دو بحری جہازوں پر چھ بیلسٹک میزائل داغے جس سے ایک جہاز کو معمولی نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی سینٹ کام نے ایکس سوشل پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ایرانی نواز حوثی عسکریت پسندوں نے یمن میں زیر کنٹرول علاقوں سے جنوبی بحیرہ احمر اور خلیج عدن کی طرف چھ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔بیان کے مطابق کل صبح تین اینٹی بیلسٹک میزائلوں نے ایک یونانی ملکیتی اور آپریٹڈ بلک کیریئر مارشل آئی لینڈ کے پرچم بردار جہاز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی کیونکہ یہ خلیج عدن سے گزر رہا تھا۔اس کے بعد جہاز نے اپنے قریب ایک دھماکے کی اطلاع دی جس سے معمولی نقصان ہوا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بعد ازاں ایک اور میزائل کسی قسم کا نقصان پہنچائے بغیر جہاز کے قریب پانی میں جا گرا۔حوثیوں کی طرف سے داغے گئے تیسرے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل نے ایک اور جہاز جو یونانی جہاز کے قریب تھا اسے نشانہ بنایا لیکن جہاز اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہا۔