یمن میں بدترین فاقہ کشی ، ساری دنیا کیلئے خطرہ

,

   

اقوام متحدہ : سکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گٹیرس نے کہا کہ یمن میں سب سے بدترین فاقہ کشی چل رہی ہے جو حالیہ دہوں کے دوران ساری دنیا کیلئے ایک خطرناک صورتحال ہے ۔ فاقہ کش افراد کو راحت پہنچانے میں فوری پہل نہ کرنے کی صورت میں حالات مزید ابتر ہوجائیں گے ۔ لاکھوں انسانوں کی جانیں ضائع ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے ہر ایک ملک سے درخواست کی کہ وہ جنگ و جدال سے گریز کریں ورنہ انسانی بحران کا مسئلہ پیدا ہوگا ۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکہ نے یمن کے ایرانی حلیف حوثی گروپ کو بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی دی ۔