یمن میں حوثیو ں کے زیر کنٹرول ملٹری علاقے میں سعودی کی اتحادی فوج کافضائی حملہ

,

   

فضائی حملوں کے پیش نظر صنعاء اوراس کے گرد ونواح میں طاقتور دھماکہ کی آوازیں سنائی دی ہیں
صنعاء۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے بموجب یمن کے درالحکومت صنعاء میں حوثی اتحادیوں کے زیر قبضہ فوجی علاقے میں سعودی کی زیر قیادت اتحادی افواج کے جنگی جہازوں نے فضائی حملے انجام دئے ہیں۔

مذکورہ حوثی زیر اثر صباء نیوز ایجنسی نے کہاکہ ان فضائی حملوں میں الدیالمی اڈے کو نشانہ بنایاگیاہے جو صنعاء انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے متصل ہے اور جہاں پر ہتھیار کا ذخیر ہ بھی رکھا جاتا ہے اور اس کے گرد ونواح میں رہائشی علاقہ ہے۔دونوں علاقے صنعاء کا شمالی حصہ ہیں۔

زنہو ایجنسی کی خبر ہے کہ فضائی حملوں کے پیش نظر صنعاء اوراس کے گرد ونواح میں طاقتور دھماکہ کی آوازیں سنائی دی ہیں۔درایں اثناء مذکورہ سعودی کی زیر قیادت العربیہ ٹی وی نے اتحادی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ فضائی حملے صنعاء میں دونوں کیمپس میں جہاں پر بالسیٹک میزائیل تیار کئے جاتے اور رکھے جاتے ہیں اس کی ڈپوز اور ورک شاپس پر کئے گئے ہیں۔

مذکورہ ایران کی حمایت والی حوثی اتحادیوں نے حال ہی میں سعودی شہروں کے خلاف میزائل اورڈرون حملوں میں تیزی پیدا کردی ہے۔

فبروری میں مذکورہ یمن باغی گروپس نے سعودی کی حمایت والی یمنی فوج کے خلاف بڑے جارحانہ حملوں کی شروعات کی تھی تاکہ تیل کی دولت سے مالا مال سنٹرل یمن میں ماریپ صوبہ پر قبضہ جمایاجاسکے۔