یمن میں حوثی ٹھکانوں پرسعودی کی زیر قیادت عرب اتحادی افواج کی متعدد فضائی حملے

,

   

عالمی سطح پر تسلیم شدہ صدر عبد الربو منصور ہادی کی حکومت کو حوثی اتحادیوں کی جانب سے صناء سے بیداخل کرنے او راپنا قبضہ جمانے کے بعد 2014سے یمن خانہ جنگی کی صورتحال کاشکار ہے۔


صناء۔ حکومت کے ایک سرکاری ذرائع نے کہاکہ سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی افواج نے یمن کے تیل کی دولت سے مالا صوبہ مارب میں حوثی کے ٹھکانوں پر متعدد فضائی حملے کئے ہیں۔

اس ذرائع نے زنہو نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ہفتہ کے روز مذکورہ حملوں میں سیرواح او رمدگھل کے مغربی او رشمالی اضلاعوں کے فرنٹ لائن پر حوثی ٹھکانوں اور فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایاہے۔

درایں اثناء حوثی کے چلائے جانے والے المساریح ٹی وی خبر دی ہے کہ دو اضلاع میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 15اتحادی فضائی حملے کئے گئے ہیں۔ایران کی حمایت والے حوثیوں نے فبرری میں سعودی کی حمایت والی یمنی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر تشدد برپا کیاتھا تاکہ ماریب پر قبضہ کیاجاسکے‘ جہاں پر دوملین سے زائد داخلی طور پر بے گھر لوگوں کا ٹھکانہ ہے۔

مذکورہ یواین نے انتباہ دیاہے کہ مارب پر حملہ ایک بڑے انسانی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔حال ہی میں اقوام متحدہ نے یمن کی جنگی فریق اور دیگر متعلقہ پارٹیوں کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر ثالثی کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔

عالمی سطح پر تسلیم شدہ صدر عبد الربو منصور ہادی کی حکومت کو حوثی اتحادیوں کی جانب سے صناء سے بیداخل کرنے او راپنا قبضہ جمانے کے بعد 2014سے یمن خانہ جنگی کی صورتحال کاشکار ہے۔یمن کشیدگی میں سعودی عرب اتحادی افواج نے ہادی کی حکومت کی حمایت میں مارچ2015میں مداخلت کی تھی۔