یمن میں ڈرون حملہ القاعدہ تنظیم کا رکن ہلاک

   

صنعاء : یمن کے شمال مشرقی صوبے مارب میں ایک مبینہ امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ تنظیم کا ایک رکن مارا گیا۔مارب شہر میں پیر کی شام ایک ڈرون طیارہ نے جو غالباً امریکی تھا الوادی ضلع کے علاقے البطحاء میں موٹر سائیکل پر سوار القاعدہ تنظیم کے ایک رکن کو نشانہ بنایا۔ڈرون طیارے کی بمباری میں مذکورہ رکن ہلاک ہو گیا جبکہ اس کی موٹر سائیکل جل کر تباہ ہو گئی۔ ہلاک ہونے والے القاعدہ کے رکن کی شناخت نہیں ہو سکی۔رواں سال 27 اکتوبر کو اسی نوعیت کے ڈرون حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔