یمن کے دور درازعلاقہ میں حادثہ

   

صنعا: برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی کی جانب سے ہفتے کے روز ایک میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ یمنی شہر موخا سے 23 ناٹیکل میل مغرب میں ایک حادثہ پیش آیا۔العربیہ کے مطابق اتھارٹی نے اعلان کیا کہ یمن کے قریب ایک بحری جہاز کو مشتبہ “حوثی” پروجیکٹائل نے نشانہ بنایا۔ جہاز کا عملہ پراجیکٹائل کی وجہ سے لگنے والی آگ کو بجھانے میں کامیاب ہوگیا اور جہاز اور عملہ بالکل ٹھیک ہے ۔19 نومبرسے حوثی باغی بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل سے منسلک ہیں یا اس کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔