یواے ای قونصلیٹ کی سابق ملازمہ کو کیرالا میں 30کیلو سونے کی تسکری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ویڈیو

,

   

کوچی۔ کیرالا میں یواے ای قونصلیٹ کی سابق ملازمین سوپنا سریشن کو مبینہ سونے کی تسکری کرنے والے ریاکٹ میں رول پر پوچھ تاچھ کے لئے تحویل میں لے لیاگیاہے۔

باتھ روم سیٹ جوسفارتی سامان میں ساتھ لایاگیاتھا میں چھپے ہوئے 30کے جی سونا مذکورہ کسٹمس محکمہ نے برآمد کیاہے۔

مذکورہ سامان کسٹمس عہدیداروں کی معمولی کی جانچ سے مستثنیٰ ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=EkACJDkC8RA&feature=emb_title

اتوار کے روز مذکورہ کسٹمس نے کہاکہ ایساشبہ ہے کہ تسکری کرنے والا ایک سنڈیکٹ صفارتی طاقت رکھنے والے ایک فرد کے نام کا غلط استعمال کرتے ہوئے یہ کام انجام دیاہے۔

پیر کے روز پی ٹی ائی سے اپنا پوشیدہ رکھنے کی یقین دہانے کے بعد بات کرتے ہوئے کسٹمس کے ایک سینئر اہلکار نے کہاکہ

مذکورہ تحقیقات قونصلیٹ کے کسی ایک عہدیدار کے ملوث ہونے کے اردگرد بھی ہے اور واضح کردیاہے کہ کسی کوبھی تحویل میں نہیں لیاگیاہے۔

مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ ’فی الحال ہم تحقیقات کررہے ہیں کہ غیرمجاز لوگوں کو کس طرح سفارتی کارگوکی سرکاری منظوری سے وابستہ کیاجاسکتا ہے۔

کس طرح ایک سابق ملازم قونصل خانہ کے سامان کو سنبھالتے ہیں‘کس نے یہ باہر سے بھیجا ہے اور یہ کس کو دینا تھا“۔

انہوں نے کہاکہ ”اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ 15کروڑ کے سونے کی تسکری کرنے والی کوئی چھوٹی ٹیم نہیں ہے“۔

مذکورہ افیسر نے کہاکہ یہ بالکل صاف ہے کہ صفارتی سامان کو اس مقصد کے لئے استعمال کیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ”یہا ں تک کے انہو ں نے گہرائی میں اس کو چھپایاتھا۔

جانکاری کے بغیر اس طرح کاکام ممکن نہیں ہے“۔ ائیر پورٹ ذرائع نے کہا ہے کہ سونا باتھ روم آلات کے اندر چھپایاگیاتھا۔

اتوار کی روز ضبطی کے بعد کسٹمس کمشنر (روکنے والے)سمت کمار نے کہاہے کہ ”ہمیں شبہ ہے کہ اسکام کرنے والوں نے سفارتی استثیٰ کے ساتھ ملحقہ شخص کے نام کا استعمال کیاہے۔

ایسا سمجھا جارہا ہے کہ اس کے پس پردہ کام کرنے والے سنڈیکٹ نے سفارتی استثنیٰ والے فردکے نام پر اس سامان کے لئے کاغذات جمع کروائے ہیں“

۔مذکورہ کسٹمس کمشنر نے کہاکہ سامان کے لئے سفارتی استثیٰ والے شخص کا پتہ دیا ہے ”جس کی وجہہ سے نارمل پروٹوکال کے مطابق ہم نے پوچھ تاچھ کی ہے‘ ہم نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ ہمارے مدد کریں اورانہوں نے ہماری کافی مدد بھی کی ہے“۔