یوتھ کانگریس کے یوم تاسیس پر گہلوٹ کی مبارکباد

   

جے پور: راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے آج یوتھ کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر یوتھ کانگریس کے اراکین کو مبارکباد دی۔ گہلوٹ نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یوتھ کانگریس نے کانگریس کے جمہوری اصولوں پر مبنی قدروں کے تئیں نوجوانوں کو تحریک دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یوتھ کانگریس ملک بھر میں نوجوانوں کو قوم کی تعمیر کے تئیں تحریک دینے اور مثبت تبدیلی کرنے کے لئے مختص جذبے سے کام کررہی ہے ۔