یوجی سی نے فرضی یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کی‘ یوپی‘ دہلی سرفہرست

,

   

اترپردیش کی اٹھ یونیورسٹیوں کو فرضی قراردیاگیاہے وہیں سات دہلی سے ہیں۔ کالجوں میں داخلے کے پیش نظر ہر سال یوجی سی فرضی یونیورسٹیوں کی ایک فہرست جاری کرتا ہے

نئی دہلی۔ ملک بھر کے کالجوں میں داخلے کی تاریخ قریب الختم ہے‘ مذکورہ یونیورسٹی گرانڈ کمیشن نے منگل 23مارچ کے روز 23فرضی یونیورسٹیوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جو ملک کے مختلف مقامات پر پھیلے ہوئے ہیں۔

ان میں سے زیادہ تر اترپردیش اور دہلی میں ہیں۔ اٹھ تعلیمی ادارے اترپردیش سے ہیں تو وہیں سات دہلی کے تعلیمی اداروں کو فرضی قراردیاگیاہے۔

دہلی میں جن یونیورسٹیوں کو فرضی قراردیا گیا ہے ان میں کمرشیل یونیورسٹی‘ یونائیڈ نیشنس یونیورسٹی‘

وکیشنل یونیورسٹی‘ اے ڈی آر سنٹریک جورڈیژل یونیورسٹی‘ انڈین انسٹیٹیوشن برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ‘

وشواکرما اوپن یونیورسٹی برائے خود روزگار‘ ادھیاتماک وشواودیالیہ اور واراناسیا سنسکر ت وشواودیالیہ شامل ہیں
فرضی قراردئے گئے یونیورسٹیوں کی تفصیلات کچھ اس طرح کی ہے

اترپردیش

نیشنل یونیورسٹی برائے الکٹرو کامپلکس ہومیوپتھی‘ کانپور

نیتا جی سبھا چندربوس یونیورسٹی(اوپن یونیورسٹی)

علی گڑھ اترپردیش وشواودیالہ‘ کوسی کلاں ماتھرا

مہارانہ پرتاب سیکشھا نیکتن وشواودیالیا‘ پرتاب گڑھ

واراناسی سنسکرت ودیالیہ

واراناسی مہیلا گرام ودیاپیتھ/وشواودیالیہ (ویمنس یونیورسٹی الہ آباد)

گاندھی ہندی ودیاپیتھ‘ پریاگ‘ آلہ آباد

اندرا پرستھا سیکشھا پریشد‘ انسٹیٹویشنل علاقہ‘ کھود دہلی‘

اے ڈی آر جورڈیژل یونیورسٹی‘

انڈین انسٹیٹوٹ آف سائنس اینڈ انجینئرنگ

وشواکرما اوپن یونیورسٹی برائے خود روزگار

کمرشیل یونیورسٹی لمیٹیڈ‘ دریاگنج

یونائٹیڈ نیشنس یونیورسٹی‘ دریاگنج

ووکیشنل یونیورسٹی

ادیاھیاتمک وشواودیالیہ (روحانی یونیورسٹی)

واراناسیا سنسکرت وشواودیالیہ

اڈیشہ
نابھارت سیکشھا پریشد‘ انوپورانا بھون‘ رورکیلا‘

نارتھ اڈیشہ یونیورسٹی برائے اگریکلچر اور ٹکنالوجی

مغربی بنگال
انڈین انسٹیٹیوٹ آف الٹرنیٹیو میڈیسن‘ کلکتہ

انسٹیٹوٹ آف الٹرنیٹیو میڈیسن اینڈ ریسرچ‘ کلکتہ

کرناٹک
باداگانوی سرکار ورلڈ اوپن یونیورسٹی ایجوکیشن سوسائٹی‘ بلگام سینٹ جانس یونیورسٹی‘ کشناتم

مہارشٹرا
راجہ عربی یونیورسٹی‘ ناگپور

پانڈیچری
سری بودھا یونیورسٹی برائے اعلی تعلیم

دیگر یونیورسٹیوں کو جنھیں فرضی قراردیا گیا ہے ان میں سے ہر ایک پانڈیچری‘ علی گڑھ‘ بہار‘ رورکیلا‘ اڈیشہ‘ کانپور‘ پرتاب گڑھ‘ ماتھرا‘ کانپور‘ ناگپور‘ کیرالا‘ کرناٹک‘ بہار اور دو یونیورسٹیاں آلہ آباد کی ہیں۔ پچھلے سال بھی یوجی سی نے جن فرضی یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کی تھی اس میں میتھالی یونیورسٹی/وشواودیالیہ‘ دربھنگا(بہار)‘ واراناسیا سنسکرت وشواودیالیہ‘ وراناسی(یوپی)‘ کمرشیل یونیورسٹی لمیٹیڈ دریاگنج(نئی دہلی)‘ یونائٹیڈ نیشنس یونیورسٹی‘ دہلی اور ووکیشنل یونیورسٹی دہلی شامل تھے