ہسار : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر یوراج سنگھ کے خلاف ہریانہ پولیس نے ساتھی کھلاڑی یوزویندر چہل کے خلاف ذات پر مبنی ریمارک کی وجہ سے ایف آئی آر درج کیا ہے۔ یہ واقعہ گذشتہ سال کا ہے جہاں ایک انسٹاگرام چارٹ کے دوران نائب کپتان روہت شرما کے ساتھ ہوئی گفتگو میں پیش آیا تھا۔ 39 سالہ یوراج سنگھ نے اپنے اس ریمارک پر حالانکہ معذرت خواہی کرلی ہے اور کہا ہیکہ نادانستہ طور پر وہ عوامی جذبات کو مجروح کئے ہیں۔ ہنسی پولیس اسٹیشن میں وکیل رجت کلسن کی شکایت پر ایف آئی آر درج کیا گیا۔