یورانیم کی افزدوگی جاری ، ایران کی تصدیق

   

تہران : ایران کے نیوکلیر امور کے سربراہ نے میڈیا رپورٹس کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے یورانیم کی افزودگی اپنے نتانز زیرزمین مرکز میں نئے سینٹری فیوجیس کے ساتھ شروع کردی ہے ۔ ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ ایران کی تمام نیوکلیر سرگرمیاں بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کی نگرانی میں انجام دی جاتی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کے نیوکلیر منصوبوں کے تعلق سے تمام ضروری معلومات سے آئی اے ای اے کو باقاعدہ واقف رکھا جاتا ہے ۔