یورانیم کی کھدوائی نہ کرنے چیف منسٹر کے تیقن کا خیرمقدم

   

اچم پیٹ میں ٹی آر ایس کارکنوں کی جانب سے آتشبازی اور مٹھائی کی تقسیم
اچم پیٹ 17/ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز( اچم پیٹ میں یورانیم کی کھدائی کے معاملے میں سی ایم کے سی آر کے اس بیان میں یہ واضح کیا کہ یورانیم کی کھدائی کی اجازت نہ دی ہے اور نہ ہی مستقبل میں دی جائے گی۔سی ایم کے اس اعلان کے ساتھ ہی حلقہ میں ٹی آر ایس رہنماؤںمیں جشن کا ماحول پایاگیا۔مستقرکے امبیڈکر چوراہے پر ٹی آر یس کارکن نے پٹاخے جلا ئے اور مٹھائی تقسیم کی۔اس موقع پر قائدین کا کہنا تھا کہ ایم ایل اے گولابالاراجو شروع سے ہی کہہ رہے تھے اور یورینیم کی کھدائی کو روکنے پر خوشی کا اظہار کیا۔اس معاملے پر کانگریس قائدین ایم ایل اے کو غلط پروپگنڈوں سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔انھوں نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی قائدین نے افواہیں پھیلارہے تھے کہ امرآباد، پدارا منڈل میں یورانیم کی کھدائی کی ریاستی حکومت نے منظوری دی اور کھائی کے لئے گاڑیاں آرہی ہیںجیسے افواہوں کو آج سی ایم کے سی آر اور ریاستی وزیر کے ٹی آر نے غلط ثابت کیا۔انھوں نے کہاکہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ٹی آر ایس حکومت آگئے بڑھ رہی ہے اور نلاملا کے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے پرعزم ہیں۔اس پروگرام میں میونسپل چیئرمن تولسی رام، منڈل صدر نرسمہا گوڈ، زیڈ پی ٹی سی منترا نائک،لوکیا نائک، امین الدین، رمیش راؤ، نریش، وشنووردھن ریڈی ، سرینو اور انجنیلو نے شرکت کی۔