برآمدات میں 17 فیصد نیدرلینڈ کی حصہ داری، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور دیگر ممالک میں سالانہ خریدی میں اضافہ
حیدرآباد۔ 12 جولائی (سیاست نیوز) ہندوستان کے خالص خوردنی تیل (ریفائنڈ آئیل) کی دنیا کے کئی ممالک میں غیر معمولی مانگ دیکھی جارہی ہے۔ ہندوستان سے خوردنی تیل حاصل کرنے والے 10 اہم ممالک میں نیدرلینڈ سرفہرست ہے۔ دیگر غذائی اجناس کے علاوہ ریفائنڈ آئیل کی برآمدات میں ہندوستان کا منفرد مقام ہے۔ ہندوستان سے مختلف ممالک کو ریفائنڈ آئیل ایکسپورٹ کا 17.5 فیصد حصہ نیدرلینڈ حاصل کررہا ہے۔ ہندوستان سے حاصل کئے جانے والے خوردنی تیل کی لاگت 8.4 بلین ڈالر بتائی جاتی ہے۔ متحدہ عرب امارات 11.3 فیصد ریفائنڈ ائیل ہندوستان سے درآمد کررہا ہے جس کی مالیت 5.4 بلین ڈالر بتائی جاتی ہے۔ ہندوستان کا خوردنی تیل حاصل کرنے والا ممالک میں 6.9 فیصد کے ساتھ امریکہ تیسرے نمبر پر ہے جو ہر سال 3.3 بلین ڈالر مالیت کا تیل حاصل کررہا ہے۔ سنگاپور، تنزانیہ، آسٹریلیا، چین، ٹوگو، ساؤتھ آفریقہ اور اومان بھی ہندوستان کے ریفائنڈ آئیل کی درآمدات میں اہم حصہ دار ہیں۔ دیگر ممالک کو ہندوستان سے 32.4 فیصد خوردنی تیل برآمد کیا جاتا ہے جس کی مالیت 15.5 بلین ڈالر بتائی جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یوروپ، ایشیاء، آفریقہ اور مشرق وسطی میں ہندوستانی ریفائنڈ آئیل کی مانگ زیادہ ہے۔ غذاؤں کی تیاری میں ہندوستان کے تیل کے استعمال کے نتیجہ میں ماہرین کے مطابق مختلف امراض سے بچاؤ ممکن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان سے خالص کشید کردہ خوردنی تیل حاصل کرنے میں کئی ممالک نے اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ 1؍F