یورپ میں شدید گرمی سے اندرون ایک سال 47 ہزار افراد ہلاک

   

برسلز : یورپی ماہرین کے مطابق گذشتہ برس انتہائی بلند درجہ حرارت سے جڑی ہلاکتوں کی تعداد 47 ہزار تک دیکھی گئی۔ ماہرین کے مطابق گذشتہ برس یورپ کی تاریخ میں گرم ترین سال تھا۔ بارسلونا انسٹیٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ کی جانب سے یہ نمونہ جاتی مطالعہ سائنسی جریدے نیچر میڈیسن میں شائع ہوا ہے۔ تاہم اس مطالعہ میں شامل بین الاقوامی محققین نے یہ بھی کہا ہے کہ انسانی معاشرہ خود کو گرمی کی بلند سطح کے مطابق ڈھال بھی رہا ہے۔ اس تحقیقی ٹیم نے یورپی شماریاتی دفتر (یورو سٹاٹ) سے اموات کا ڈیٹا حاصل کیا اور اسی ڈیٹا کی بنیاد پر اپنی تحقیق آگے بڑھائی۔ مطالعاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں 35 یورپی ممالک کے 823 خطوں میں ہونے والے اموات کا جائزہ لیا گیا۔ محقیقن کے مطابق اعداد و شمار سے پتا چلا کہ گزشتہ برس یورپ میں 47690 اموات بلند درجہ حرارت سے جڑی ملیں۔ 2015 سے اب تک ہونے والی اموات کے ڈیٹا کی بنیاد پر بتایا گیا ہے کہگرمی کے نتیجے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں 2022 میں ہوئیں۔