لیپلینڈ( سویڈن): یورپ کی تاریخ میں نایاب ترین ارضیاتی معدنیات کا سب سے بڑا ذخیرہ سویڈن میں دریافت ہوا ہے ان میں نایاب ترین آکسائیڈز شامل ہیں جو برقیات سمیت کئی اعلیٰ صنعتوں میں استعمال کئے جائیں گے۔ حکومت سویڈن کے تحت فولادی کانکنی کی تنظیم ایل کے اے بھی نے لیپ لینڈ کے علاقہ میں لوہے کی کان کے ساتھ ہی یہ ذخائر دریافت کئے ہیں۔ یہ دنیا میں فولادی کچدھات کی سب سے بڑی اور جدید ترین کان بھی ہے۔پورے یورپ میں نایاب معدن کا ذخیرہ نہ ہونے کے برابر ہے اور پورا یورپ چین سے منگواتا ہے۔ چین دنیا میں نایاب معدنیات کا 61 فیصد حصہ پیدا کرتا ہے ، دوسرا نمبر امریکہ کا ہے جو صرف 15 فیصد ہے۔نایاب معدنیات میں کل 17 معدنیات شامل ہیں جو اپنی مقناطیسی، موصلیت اور دیگر خواص کی بنا پر برقی موٹر، اسمارٹ فون، اسکرین اور دیگر برقیات میں استعمال ہوتے ہیں۔