یورپ کی سلامتی امریکہ کے حوالے نہیں کی جاسکتی: میکرون

   

پیرس : فرانسیسی صدر امانویل ماکرون نے کہا ہے کہ یورپ کی سلامتی ہمیشہ کے لیے امریکہ کے حوالے نہیں کی جاسکتی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر امانویل ماکرون نے امریکہ میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد یورپی قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ براعظم یورپ کو اپنی سلامتی کے حوالے سے امریکہ سے آزادی پر زور دینے کی کوشش کرنی چاہیے اور اپنے مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے خود کوشش کرنی چاہیے تاکہ جیو پولیٹیکل مخالفین سے اپنے مفادات کا دفاع کر سکے۔صدر ماکرون کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں لازماً ہمیشہ کے لیے اپنی سلامتی کے امور امریکہ کے حوالے نہیں کرنے چاہئیں۔
اٹلی کے سیاحتی مقام کی تازہ ہوا برائے فروخت
روم : کمیونیکیشن کمپنی اٹلی کمیونکیشن اٹلی کی خوبصورت جھیل کومو کی تازہ قدرتی ہوا کو کین میں بند کرکے فروخت کررہی ہے، جس کی قیمت 11 ڈالرز فی کین ہے۔ میڈیا کے مطابق ہر ایک کین میں جھیل کومو سے جمع کی گئی 400 ملی لیٹر 100 فیصد تصدیق شدہ تازہ قدرتی ہوا ہے۔