جاریہ سال دوگنا سے زیادہ مہمانوں کی شرکت‘تیاریاں زور و شور سے جاری
نئی دہلی :وزیراعظم نریندر مودی کے اعلان پر اس سال لال قلعہ میں منعقد ہونے والی یوم آزادی تقاریب میں سبھی ریاستوں سے 72۔72 جوڑوں کو این جی او کے ذریعے سے دہلی مدعو کیا گیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ اس کے مطابق لال قلعہ میں ہونے والی آزادی کی تقریب میں تقریباً 5600 جوڑے شرکت کریں گے۔ یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں جوڑوں کو تقریب کے لیے بلایا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم ان جوڑوں سے سوالات کر سکتے ہیں۔ دہلی پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اس سال تقریب میں شامل خصوصی مہمانوں اور لوگوں کی تعداد دوگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔گزشتہ سال جہاں تقریب میں صرف 12 ہزار لوگ شامل ہوئے تھے، و ہیں اس مرتبہ 26 ہزار لوگ شرکت کریں گے۔ ان میں مہمان خصوصی، اسکولی بچے و ریاستوں سے بلائے گئے جوڑے بھی شامل ہیں۔ ایک انکلوژر کے دو حصے کے گئے ہیں۔ اس حصے میں اسکولی بچوں کو بٹھایا جائے گا۔ دوسرے حصے میں ریاستوں سے آئے جوڑے بیٹھیں گے۔لال قلعہ کی سکیوریٹی کی ذمہ دار دہلی پولیس کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ اس بار آزادی کی تقریب کو لے کر دہشت گردانہ حملے اور کسی قسم کی گڑبڑ کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ اس بار کنٹینرز کے بجائے لال قلعہ کی دیواروں پر لوہے کے پائپ لگائے جا رہے ہیں۔ یہ پائپ تقریباً 30 فٹ اونچے ہیں۔ اس پائپ پر ہندوستان کا خصوصی نقشہ بنایا جا رہا ہے۔ نقشہ بنانے کے لیے فنکاروں کو خصوصی طور پر بلایا گیا ہے۔ نقشہ بنانے کے لیے فنکاروں کو خصوصی طور پر بلایا گیا ہے۔