یوم تاسیس تقاریب میں فوت ہونے والے شخص کے پسماندگان کو 5 لاکھ ایکس گریشیا

   

حیدرآباد ۔9 ۔ جون (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے نلگنڈہ ضلع کے داسری نملی پور گاؤں میں یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کے دوران تالابوں کے تہوار پروگرام میں ایک شخص کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے مہلوک کے افراد خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مقامی رکن اسمبلی رویندر نائک کی نمائندگی پر پسماندگان کیلئے 5 لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔ دیورکنڈہ کے رکن اسمبلی رویندر نائک نے چیف منسٹر کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے غریب خاندان کی امداد کی درخواست کی تھی۔ واضح رہے کہ ریاست بھر میں یوم تاسیس تقاریب کے تحت مشن کاکتیہ کے ذریعہ تالابوں کی ترقی اور تحفظ سے عوام کو واقف کرانے کیلئے مختلف پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ر