حیدرآباد 3 مارچ ( سیاست نیوز ) یوم خواتین کے موقع پر تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے لیڈیز اسپیشل یومیہ بس خدمات شروع کی گئی ہیں تاکہ طالبات اور خاتون مسافرین کو سہولت ہوسکے ۔ یہ بسیں شہر کے مختلف مقامات سے مضافاتی علاقوں کیلئے شروع کی گئی ہیں۔ یہ خدمات اپل سے بوگارم ‘ بوگارم سے سکندرآباد ‘ ایل بی نگر سے ابراہیم پٹنم اور ابراہیم پٹنم سے ایل بی نگر چلائی جائیں گی ۔ بس خدمات ایل بی نگر سے ابراہیم پٹنم ‘ گروناناک یونیورسٹی اور گروناناک یونیورسٹی سے ایل بی نگر تک بھی چلائی جائیں گی ۔امید کی جا رہی ہے کہ لیڈیز اسپیشل سرویس سے طالبات و خواتین کو مدد ملے گی ۔