یوم عاشقان منانے والے جوڑوں کے خلاف بجرنگ دل کا انتباہ

,

   

حیدرآباد۔وشواہند و پریشد کی یوتھ وینگ بجرنگ دل نے جمعہ کے روز 14فبروری کو یوم عاشقان منانے والے جوڑوں کو انتباہ دیا ہے۔

ہفتہ کے روز میڈیاسے بات کرتے ہوئے بجرنگ دل نے کہاکہ وہ یوم عاشقان کو بطور”ویر جوان ڈے‘‘ کے طور پر منائیں تاکہ شہید سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کی جاسکے

۔فبروری14کے روز وہ شہر کے باغ عامہ کے باہر پلواماں کے شہید جوانوں کوخراج عقیدت پیش کریں گے۔

بجرنگ دل کے پبلک سٹی کنونیر پی بالا سوامی نے کہاکہ ”ہم جانتے ہیں کہ اس روز جشن منانے کے لئے جوڑوں نے ہوٹلوں میں روم بک کرائے ہوئے ہیں۔

ہم وہاں پر پہنچ کر ان کے منصوبوں کو ناکام بنادیں گے“۔

اسٹیٹ کنونیر سبھاش چند نے کہاکہ ”یوم عاشقان منانے والے جوڑوں کو ہم حب الوطنی اورڈسپلن کا سبق سیکھائیں گے“۔