یوم مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندیؒ

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( راست ) : جلسہ یوم مجدد الف ثانی امام ربانی شیخ احمد فاروقی سرہندی نقشبندی بعد نماز جمعہ جامع مسجد چوک میں 23 ستمبر مرکزی انجمن سیف الاسلام کے زیر اہتمام منعقد ہوگا ۔ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ کریں گے جب کہ صدارت مولانا پیر تحسین شاہ ثانی نقشبندی کریں گے ۔ داعی و نگرانی مولانا ابوعمار عرفان اللہ شاہ نوری افتتاحی تعارفی خطاب کریں گے ۔ مولانا سید جہانگیر قادری نقشبندی کا خطاب ہوگا ۔ مولانا سید احمد پاشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید ابوتراب شاہ قادری ( ہلکٹہ شریف ) ، مولانا حافظ محمد اللہ شاہ قادری وغیرہ مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ الحاج حکیم غلام محی الدین نقشبندی خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے ۔۔
جلسہ حسن قرات کلام مجید
حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب میر مجاہد علی معتمد مجلس انتظامی کمیٹی کے بموجب مدرسہ باب العلم انوار محمدی پولیس کالونی بہادر پورہ میں 24 صفر جمعرات 11 ساعت صبح جلسہ حسن قرات کلام مجید بیاد مصباح القرا حضرت مولانا حافظ و قاری محمد عبداللہ قریشی ازہری ؒ زیر نگرانی مولانا حافظ محمد رضوان قریشی مقرر ہے ۔ مولانا قاضی محمد عبدالقوی ، مولانا حافظ عرفان اللہ شاہ نوری ، حافظ و قاری محمد ولایت علی قادری ، جناب عبدالغفار مہمان خصوصی ہوں گے ۔ محفل قرآن خوانی ، نعت و منقبت کے بعد مصباح القراء کے تلامذہ اپنی مسحور کن آواز اور مکی مدنی لحن میں قرات کلام مجید کی سعادت حاصل کریں گے ۔۔