یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی میں مشترکہ پریڈ

   

اسلام آباد : یوم پاکستان کے سلسلے میں فوجی پریڈ اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جس میں تینوں مسلح افواج نے اپنی فوجی قوت کا مظاہرہ کیا۔یوم پاکستان کی پریڈ میں تینوں مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسزکے دستوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا، لڑاکا طیاروں نے فضاء میں کرتب دکھائے۔ پریڈ دیکھنے والوں میں حکومتی و عسکری شخصیات، غیر ملکی سفارت کار اور عام شہری شامل تھے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر (ایس او پیز) کا خیال رکھا گیا۔جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ مخصوص علاقوں میں صبح 5بجے سے دوپہر 12بجے تک موبائل فون سروس بند رہی جبکہ کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود بھی بند رہی۔پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ اور کبوتر بازی پر بھی مکمل پابندی کی گئی۔ 1000سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔