نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے اپنے ہم منصب عمران خان کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے منگل کے روز یوم پاکستان کے موقع پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
اپنے پاکستانی ہم منصب کو تحریر کئے گئے مکتوب میں وزیراعظم مودی نے کہاکہ”ایک ہمسایہ ملک کی حیثیت سے‘ ہندوستان‘ پاکستان کی عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات کی خواہاں ہے‘ اس اعتماد کے ماحول کے لئے‘ دہشت گردی او ردشمنی سے خالی ہونا ضروری ہے“۔
ذرائع کے بموجب یوم پاکستان کے موقع پر ہرسال اس طرح کا لیٹر روانہ کرنا عام بات ہے۔
مکتوب میں وزیراعظم مودی نے یہ بھی کہاکہ ”اس مشکل وقت میں‘ میں پاکستان کی عوام اور آپ کو مبارکباد پیش کرتاہوں تاکہ وہ کویڈ 19وباء کے چیالنجوں کا مقابلہ کرسکیں“
یوم پاکستان
لاہور قرارد اد کی یاد میں ہرسال23مارچ کو یوم پاکستان منایاجاتا ہے۔
مذکورہ لاہور قراداد جس کو قرارداد پاکستان بھی کہاجاتا ہے 1940مارچ23کے روز منظور کی گئی تھی تاکہ مسلمانوں کی ایک خود مختار مملکت کے لئے مسلمانوں کی جدوجہد کا ایک بڑا سنگ میل مانا جاتا ہے جس کو بعد میں پاکستان کہاگیاہے۔
پچھلے ہفتہ وزیراعظم نریندر مودی نے عمران خان کے کویڈ19سے عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کااظہار کیاتھا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس خصوص میں ٹوئٹ کے ذریعہ مبارکباد پیش کی تھی۔