یونائٹیڈمسلم حقوق تنظیم کے اجلاس کا انعقاد

   

کورٹلہ /13 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلمانوں کے حقوق کے حصول کیلئے ہر ممکنہ کوشش کرنے کا یونائیڈ مسلم میناریٹی حقوق تنظیم کے قائدین مسٹر محمد مبین ، مسٹر شجاعت علی نے تیقن دیا ۔ منگل کے دن مائناریٹی رپورٹرس ویلفیر اسوسی ایشن آفس کورٹلہ میں یونائٹیڈ مسلم حقوق تنظیم کے قائدین کا ا جلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر مسٹر محمد مبین کو ڈسٹرکٹ نائب صدر مسٹر شجاعت علی کو جنرل سکریٹری ، مسٹر ابوبکر صدیق کو جوائنٹ سکریٹری ، جناب مرزا مکرم بیگ کو سکریٹری ، جنابم حمد خلیل کو خازن نامزد کیا گیا ۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ صدر جناب محمد مجاہد جنرل سکریٹری ، جناب انور صدیقی نے نازدگی کے احکامات حوالے کئے ۔ انہوںنے اپنی تقریر میں کہا کہ آج سماج میں بڑھتی ہوئی جہیز کی مانگ سے لڑکیوں کے والدین سود جیسی لعنت میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ اس لعنت کے خاتمہ کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے ۔ جہیز کے خاتمہ کیلئے یونائٹیڈ مسلم مایناریٹی حقوق تنظیم کے زیر اہتمام پروگرام شروع کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جگتیال ، جگتیال ، کورٹلہ ، مٹ پلی کے مسلمانوں کو متحد کرتے ہوئے جمہوری طور پر انہیں جو حقوق حاصل ہونے چاہئے ۔ ان حقوق کے حصول کیلئے ہر ممکنہ کوشش کرنے کا تیقن دیا ۔ بعد ازاں نومنتخب کمیٹی کے ممبروں نے مسلمانوں کے حقوق کے یکسوئی کیلئے اپنی جانب سے ہر ممکنہ کوشش کرنے کا تیقن دیا ۔