یونیسکو نے گوالیار کو ’سٹی آف میوزک‘ قرار دیا

   

بھوپال: دنیا بھر میں ثقافت کے میدان میں کام کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم یونائیٹڈ نیشن ایجوکیشنل، سائنٹفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن (یونیسکو) نے مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار کو ‘سٹی آف میوزک’ تسلیم کیا ہے ۔وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس بارے میں معلومات شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مدھیہ پردیش کے لئے خوشی اور فخر کا موقع ہے ۔ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی کے فخر محسوس ہورہا ہے کہ یونیسکو نے موسیقی کے شہنشاہ تان سین کی جائے پیدائش گوالیار کو ‘موسیقی کا شہر’ تسلیم کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گوالیار اور ریاست کو ملنے والا یہ ایک اہم اعزازہے