یونیسکو کی طرف سے فلسطین کے حق میں دو فیصلے

   

غزہ: فلسطین وزارت خارجہ نے یونیسکو کے فلسطین کے حق میں 2 فیصلے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق مقبوضہ فلسطین اور ثقافتی و تعلیمی اداروں سے متعلق دو فیصلے پیرس میں، یونیسکو انتظامی کونسل کی 212 ویں نشست میں متفقہ طور پر کئے گئے ہیں۔ یہ فیصلے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کی شہری حیثیت کی تصدیق کرتے ہیں اور ان میں مقبوضہ اسرائیلی فورسز کی مقدس شہر میں اختیار کردہ تدابیر کی نامعقولیت اور فوری منسوخی کی ضرورت کی طرف اشارہ ہے۔ یونیسکو نے، اسرائیل سے مشرقی بیت المقدس میں جاری غیر قانونی سرنگیں کھودنے کے پروجیکٹ اور پالیسیوں کو بند کرنے اور فلسطینیوں کے عبادت کے حق کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی انتظامیہ نے یونیسکو انتظامی کونسل کی 212 ویں نشست میں کئے گئے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ تین سماوی ادیان کے مرکز یعنی بیت المقدس کی توڑ پھوڑ کو روکا جائے۔اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں فلسطینی نوجوان شہیداسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم ایک فلسطینی شہری کو شہید کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے بیت المقدس اور گوش عتصیون یہودی کالونی کو ملانے والی شاہراہ پر ایک فلسطینی نوجوان کو گولی ماری۔عبرانی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے ایک فلسطینی پر اس وقت گولی چلائی جب وہ انفاق چوکی کے قریب تھا۔اس نے یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر پٹرول بم بھی پھینکا تاہم مقامی فلسطینی ذرائع نے یہودیوں کے اس دعوے کو من گھڑت قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے ایک نہتے فلسطینی کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا اور کسی کو اس کے قریب جانے اور طبی امداد فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔