حیدرآباد/23 جون، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں تمام یونیورسٹیز میں تقررات کیلئے مشترکہ بورڈ کی تشکیل عمل میں آئی ہے۔ یونیورسٹیز میں تدریسی و غیر تدریسی عملہ کے تقررات بورڈ کے ذریعہ کئے جائیں گے۔ سوائے میڈیکل یونیورسٹی مابقی 15 یونیورسٹیز میں تقررات مشترکہ بورڈ کرے گا اور تمام یونیورسٹیز کیلئے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائیگا۔ تلنگانہ ہائیر ایجوکیشن کونسل صدرنشین کو بورڈ کا صدرنشین بنایا گیا ۔ کالج ایجوکیشن کمشنر بورڈ کنوینر ہونگے۔ ارکان کی حیثیت سے محکمہ تعلیم، محکمہ فینانس کے سکریٹریز فرائض انجام دیں گے۔ بورڈ کی تشکیل کرکے حکومت نے جی او 16 جاری کیا۔ ن