حیدرآباد۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد نے جاریہ سال فائنل سیمسٹر طلبا کو پروموٹ کرنے کے اپنے فیصلے کو منسوخ کردیا ہے اور اب آن لائین امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یہ فیصلہ یو جی سی کو سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے ۔ تاہم طلبا کو امتحانات میں شرکت کیلئے لچکدار موقف رکھا گیا ہے کیونکہ بیشتر طلبا شہر میں موجود نہیں ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر اپا راو نے کہا کہ 16 ستمبر سے آن لائین امتحان ہوگا تاہم جو طلبا اس میں شرکت نہیں کرپائیں گے انہیں دوسرا موقع بھی دیا جائیگا جب 5 اکٹوبر سے امتحان منعقد کئے جائیں گے ۔