یونی وارتا کے صحافی ارون سنگھ کا دیہانت

   

نئی دہلی: معروف خبررساں ایجنسی یواین آئی ( یونی وارتا) کے خصوصی نامہ نگار ارون سنگھ کا ہفتہ کی شام یہاں دیہانتہوگیا۔کنبہ کے ذرائع کے مطابق سنگھ کا دیہانت اُن کی رہائش گاہ پر ہوا۔ سنگھ شام کو کچھ دیر کے لیے گھر سے باہر گئے تھے ، گھر واپس آنے پر انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاتھوں اور ٹانگوں میں درد ہو رہا ہے ۔ اس کے بعد وہ نڈھال ہوگئے اور ان کا دیہانتہوگیا۔ سنگھ کے پسماندگان میں والد، بیوی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے ۔ وہ اپنے والد کے علاج کے لیے تقریباً ایک ماہ تک پٹنہ میں رہے اور گزشتہ ماہ ہی دہلی واپس آئے تھے ۔انہوں نے 1991 میں یونی وارتا کے پٹنہ بیورو میں بطور ٹرینی صحافی اپنی خدمات کا آغاز کیا تھا۔