علی گڑھ: یوپی کے علی گڑھ ضلع کا نام تبدیل کرنے کی تجویز میونسپل کارپوریشن نے منظور کرلی ہے۔ اب اس فیصلے پر انتظامیہ کی منظوری کا انتظار ہے۔ علی گڑھ کے میئر پرشانت سنگھل نے منگل (7 نومبر) کو کہا کہ علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ کرنے کی تجویز کل ایک میٹنگ میں پیش کی گئی۔ تمام کونسلرز نے متفقہ طور پر اس کی حمایت کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اب یہ تجویز انتظامیہ کو بھیجی جائے گی۔ مجھے امید ہے کہ انتظامیہ اس کا نوٹس لے گی اور علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ کرنے کے ہمارے مطالبے کو پورا کرے گی۔ یہ مطالبہ کافی عرصے سے اٹھایا جا رہا ہے۔ علی گڑھ کا نام تبدیل کرنے کی یہ تجویز بی جے پی کونسلر سنجے پنڈت کی تجویز پر منظور کی گئی ہے۔ علی گڑھ میونسپل کارپوریشن کی اس میٹنگ میں کافی ہنگامہ ہوا۔