یوپی۔ ایس پی کی ریالی میں موافق پاکستان نعرے لگانے کے معاملے کی جانچ کے احکامات

,

   

ایس پی اگرہ ضلع صدرد نے الزام لگایاکہ پارٹی کی شبہہ کو خراب رنے کے لئے ایک فرد نے نعرہ لگایا اور انہوں نے پولیس کو تحریر میں شکایت دی ہے اور زوردیا کہ مذکورہ ملزم کے خلاف سخت کاروائی کی جائے


اگرہ۔سماج وادی پارٹی کی ایک احتجاجی ریالی کے دوران پارٹی کے بعض ممبرس کی جانب سے موافق پاکستان نعرے لگاتے دیکھے جانے والے ایک ویڈیو میں جانچ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

جمعرات کے روز بی جے پی کے خلاف احتجاجی ریالی سے واپسی کے دوران پارٹی لیڈران اور ورکرس کی جانب سے نعرے لگائے گئے۔

مذکورہ ویڈیو میں ایک شخص جو سرخ شرٹ پہنا ہوا تھا ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے لگاتے ہوئے سنائے دے رہا ہے۔

YouTube video

اگرہ سپریڈنٹ آف پولیس بوتری روہن پرمود نے کہاکہ انہیں اس واقعہ سے آگاہ کیاگیاہے او رایک تحقیقات کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ”ہم ویڈیو کی حقیقت کی جانچ کررہے ہیں اور نعرے لگانے والے فرد کی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایک مرتبہ تحقیقات پوری ہونے کے بعد ضروری کاروائی کی جائے گی“۔

حالیہ عرصہ میں ریاست کے اندر پنچایت انتخابات کی تکمیل میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف جمعرات کے روز ریاست گیر سطح پر سماج وادی پارٹی نے احتجاج منظم کیاتھا۔

درایں اثناء سماج وادی پارٹی اگرہ ضلع صدر واجد نصیر نے الزام لگایا کہ پارٹی کی شبہہ کو خراب رنے کے لئے ایک فرد نے نعرہ لگایا اور انہوں نے پولیس کو تحریر میں شکایت دی ہے اور زوردیا کہ مذکورہ ملزم کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

مگرمذکورہ فرد جس کی شناخت پنکج سنگھ کے طور پر ہوئی ہے نے ان الزامات سے انکار کیا او رکہاکہ اس نے صرف ملائم سنگھ اور اکھیلیش یادو اور سماج وادی پارٹی کے ہی نعرے لگائے۔

انہوں نے کہاکہ ”میں ایک ٹھاکر ہوں۔ میں کیو ں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاؤں گا؟“۔