یوپی۔ جسمانی معذرو مسلم لڑکے کے ساتھ بریلی پولیس کے جوانوں کی مارپیٹ

,

   

مذکورہ سینئر سب انسپکٹر آف پولیس بریلی نے کہا ہے کہ ان دونوں کانسٹبل کو برطرف کردیاگیا ہے اورمزید سخت کاروائی ان کے خلاف کی جائے گی۔


بریلی۔ اترپردیش کے بریلی ضلع میں جسمانی طور پر معذور ایک 14سالہ مسلم لڑکے ساتھ گشت کررہے دو پولیس جوانوں نے بے رحمی کے ساتھ مارپیٹ کی ہے۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیاہے۔

مذکورہ ویڈیواب تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے۔مذکورہ سینئر سب انسپکٹر آف پولیس بریلی نے کہا ہے کہ ان دونوں کانسٹبل کو برطرف کردیاگیا ہے اورمزید سخت کاروائی ان کے خلاف کی جائے گی۔

مذکورہ لڑکے کو ویڈیو میں کہتے ہوئے سناجاسکتا ہے کہ پولیس جوان اس کو استفسار کررہے ہیں کہ وہ مچھلی فروخت کررہا ہے اور جب اس نے ہاں میں جواب دیا‘ انہو ں نے کہاکہ وہ کچھ غیرقانونی کام کررہا ہے اور 50فیصد حصہ دینے کو کہا۔

جب لڑکے نے انکار کیا تو اس کو پولیس جوان لاٹھیوں سے پیٹنا شروع کردیا۔اس سسکتے لڑکے نے سار ا واقعہ بیان کیا‘ وہ بھی ٹوئٹر پر وائیرل ہورہا ہے۔
سینئر سب انسپکٹر بریلی پولیس نے بتایا کہ دونوں کانسٹبل برطرف کردئے گئے ہیں اور ان کے خلاف مزید سخت کاروائی کی جائے گی۔

بریلی پولیس کے ٹوئٹر ہینڈل پر ویڈیو میں انہوں نے کہاکہ ”اس قسم کے برتاؤکو ہم برداشت نہیں کریں گے“۔