یوپی۔ شان رسالت ؐ پر سوشیل میڈیا پوسٹ کے بعد تلہار میں پولیس کی تعیناتی

,

   

سی او جین نے کہاکہ مظاہرین گرفتار کے باوجود بھی احتجاج کرتے رہے اور اس وقت منتشر ہوئے جب نو منتخب میونسپل چیرمن ہاجرہ بیگم کے شوہر نے انہیں واپس گھر لوٹنے کوکہاتھا۔


شاہجہاں پور۔ پولیس کے مطابق چہارشنبہ کے روز سوشیل میڈیا پر شان رسالتؐ میں ایک پوسٹ شیئر کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرنے کی مانگ کے ساتھ پولیس اسٹیشن کے باہر بھاری تعداد میں لوگ ضلع کے تلہار علاقے میں جمع ہوگئے جس کے بعد علاقے میں چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کی روک تھام کے لئے ملزم کے گھر پر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام شہر تلہار کے تمام داخلی راستوں پر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔

سپریڈنٹ آف پولیس ایس آنند نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ تلہار پولیس اسٹیشن حدد و کے گاؤں دبہاؤرا کے ایک ساکن ورون نے منگل کے روز اپنے سوشیل میڈیا اکاونٹ پر پیغمبر اسلامؐ پر ایک پوسٹ شیئر کیاتھا۔ ایس پی کا کہنا ہے کہ کسی دوسرے سوشیل میڈیا ہینڈل سے اس نے وہ پوسٹ اٹھایاتھا۔

عہدیدار کا کہنا ہے کہ ملزم نے وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردیا جو اُردو میں تحریر تھا اور ایک ویڈیوپیغام بھی ارسال کیاکہ اس نے غلطی سے وہ پوسٹ شیئر کردیاہے۔

اس ویڈیو میں ملزم نے یہ بھی واضح کردیاکہ کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اس کی ہرگز منشاء نہیں تھی‘ انہو ں نے مزیدکہاکہ اس وقت تک وہ پوسٹ وائیر ل ہوگیاتھا۔

ایس پی کا کہنا ہے کہ منگل کی رات کو سینکڑوں لوگ تلہار پولیس اسٹیشن پہنچے اور فوری دھون کی گرفتاری کی مانگ کرتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

معاملے کے متعلق جیسے ہی سرکل افیسر (سی او) تلہار پریانک جین کو جانکاری ملی وہ موقع پر پہنچے اور لوگوں کو پرامن کرنے کی کوشش کی مگر لوگوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتاجارہا تھا۔

پھر پولیس نے متعلقہ پولیس اسٹیشن سے زیادہ فورس طلب کی اور ایک ٹیم ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے روانہ کردیا۔ سی او کا کہنا کہ دھون تحویل میں ہے او راس کوضلع کے دوسرے پولیس اسٹیشن کو بھیج دیاگیاہے۔

سی او جین نے کہاکہ مظاہرین گرفتار کے باوجود بھی احتجاج کرتے رہے اور اس وقت منتشر ہوئے جب نو منتخب میونسپل چیرمن ہاجرہ بیگم کے شوہر نے انہیں واپس گھر لوٹنے کوکہاتھا۔

انہوں نے کہاکہ تاہم کچھ مظاہرین دھون کے گاؤں کی طرف بڑھنے لگے‘ جس کے سبب اس کے گھر کے باہر پولیس تعینات کرنے پڑی۔پولیس مسلسل گشت کررہی ہے اور اسکے گھر کی نگرانی کررہی ہے جہاں پر اس کی بہن کی شادی مقرر ہے۔

جین نے کہاکہ ”اب حالات نارمل ہیں“۔ سی او نے مزیدکہاکہ دھون کو”مذہبی جذبات مجروح“ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا ہے او رآج اسکو جیل بھیج دیاجائے گا۔