یوپی انتخابات۔ راہول‘ پرینکا دوسرے مرحلے کے لئے 30اسٹار مہم کاروں میں شامل

,

   

نئی دہلی۔کانگریس نے فبروری14کو ہونے والے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں دوسرے مرحلے کی رائے دہی کے لئے اپنی اسٹار مہم کاروں کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ کانگریس مہم کار30لیڈران کی فہرست میں راہل گاندھی‘ پرینکا گاندھی‘ غلام نبی آزاد اور سچن پائلٹ کے نام شامل ہیں


اس فہرست کے دیگرقائدین کے ناموں میں سلمان خورشید‘ بھوپیندر سنگھ ہڈا‘ دپیندر ہڈا‘ راج ببر‘ راجیو شکلا‘ اشوک گہلوٹ‘ ورشا گائیکوڈ‘ کنہیا کمار‘ پرانتی شنڈے‘ او ردیگر کے نام شامل ہیں۔

اترپردیش میں پہلے مرحلے کی رائے دہی 10فبروری کو مقرر ہے جبکہ 14فبروری کو دوسرے مرحلہ‘ 20فبروری کو تیسرا مرحلہ‘23فبروری کو چوتھا مرحلہ 27فبروری کو پانچوں مرحلہ‘3مارچ کو چھٹا اور 7مارچ کو ساتویں مرحلے کی رائے دہی مقرر کی گئی ہے۔ ووٹوں کی گنتی او رنتائج کا اعلان 10مارچ کو کیاجائے گا