یوپی انٹرنیشنل ٹریڈ شو میں انرجی سیکٹرپر توجہ مرکوز

   

لکھنؤ : اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں 25 سے 29 ستمبر تک مجوزہ یوپی انٹرنیشنل ٹریڈ شو 2024 (یوپی آئی ٹی سی) میں ریاست کے تمام بڑے سیکٹرز کو شوکیس کیاجائے گا، لیکن خاص طور پر ریاست کے انرجی سیکٹر کی وسیع موجودگی درج کرانے کے ایکشن پلان پر کام کیا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں، اتر پردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ (یوپی پی سی ایل) او ر اتر پردیش نیو اینڈ رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی (یوپی این ای ڈی اے ) یوپی آئی ٹی ایس 2024 میں پویلین کو چلائیں گے ۔ اس کے ذریعے اتر پردیش کے توانائی کے منظر نامے اور خاص طور پر شمسی اور صاف توانائی کے شعبوں میں ریاست کی پیش رفت، سرمایہ کاری کے مواقع، نافذ منصوبوں سمیت مختلف جہتوں سے متعلق معلومات دنیا بھر سے آنے والی بڑی کمپنیوں، خریداروں اور سرمایہ کاروں کو دستیاب کرائی جائیں گی۔ یوگی حکومت یوپی انٹرنیشنل ٹریڈ شو 2024 (یوپی آئی ٹی ایس) کے ذریعے عالمی سطح پر ریاست کو بااختیار بنانے کی راہ ہموار کرنے جا رہی ہے ۔ اس عالمی تجارتی مہاکمبھ میں دنیا کے 72 ممالک کے خریدار حصہ لیں گے جس سے نہ صرف عالمی بازار میں اتر پردیش کی مصنوعات کی مانگ بڑھے گی بلکہ عالمی سطح پر برانڈ یوپی کو بھی فروغ ملے گا۔ نیز، اس سے ریاست کے مختلف شعبوں میں مختلف قسم کے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے جس سے نوجوانوں کے لیے روزگار کی مزید راہ ہموار ہوگی۔ ایسی صورتحال میں یوپی آئی ٹی ایس 2024 میں اتر پردیش کے توانائی کے شعبے میں حصولیابیوں، سرمایہ کاری کے مواقع سمیت مختلف پروجیکٹوں کے بارے میں معلومات دستیاب کرائی جائیں گی۔یہ کام یو پی پی سی ایل کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی اترپردیش میں آپریٹڈ شمسی اور صاف توانائی کے پروگراموں، حصولیابیوں، سرمایہ کاری کے مواقع، سیکٹر فیورنگ پالیسی، ترغیبی طریقہ کار اور مینجمنٹ اینڈ سولر روف ٹاپ، سولر سٹی سمیت تمام پروجیکٹوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا کام بھی کیا جائے گا۔