راہول نے یوپی ایس سی کی اصطلاح ”یونین پرچارک سنگھ کمیشن“ کے طور پر پیش کی کیونکہ ن’ی سربراہ کے متعلق کہنا ہے کہ ان کا آر ایس ایس کے ساتھ قریبی تعلق ہے۔
نئی دہلی۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے پیر کے روز یوپی ایس سی چیرمن کے تقریر پر مرکزی حکومت کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے متعلق بتایا یہ جارہا ہے کہ آر ایس ایس کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات ہیں۔
راہول گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ”یونین پرچارک سنگھ کمیشن۔ ہندوستان کا ائین تباہ کردیاجاارہا ہے ایک وقت میں ایک ادارے کو“۔ یونین پبلک سرویس کمیشن (یو پی ایس سی) کے نئے چیرپرسن کے طور پر منوج سونی کا تقرر عمل میں آیا ہے۔
مختلف شعبوں سے اس بات کا الزام لگایاجارہا ہے کہ ان کا بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) اور راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کے ساتھ قریبی تعلق ہے‘ جبکہ یو پی ایس سی ایک غیر جانبدار ادارہ ہے۔
سونی گجرات کے واڈوڈ را میں مہاراج سیاجی راؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے ہیں‘ ان کا تعلق گجرات کے سوامی نارائن طبقے سے ہے۔ ال انڈیا سروسیس بشمول ائی اے ایس‘ آرمی او ردیگر خدمات میں تقرر کی ذمہ داری یو پی ایس سی پر عائد ہوتی ہے۔
سابق میں یوپی ایس سی کے چیرپرسنوں میں انڈین ایڈمنسٹرٹیو سرویس کے سابق عہدیدارں کا تقر ر عمل میں آیا ہے۔ سونی ایک ممبئی نژاد ماہر تعلیم ہیں۔