لکھنو۔ کورونا انفکشن کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر اترپردیش حکومت نے ریاست میں سبھی تعلیمی اداروں کی بندی کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 30جنوری تک کردیا ہے ۔ اڈیشنل چیف سکریٹری اونیش کمار اوستھی کے ذریعہ ہفتہ کو جاری حکم نامے کے مطابق ریاست کے اسکولوں میں آن لائن پڑھائی پہلے کی طرح جاری رہے گی۔ اس سے پہلے ریاستی حکومت نے کورونا کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے 16جنوری کو اسکول اور کالج سمیت سبھی تعلیمی ادارے 23 جنوری تک بند کرنے کی ہدایت دی تھی۔