یوپی سے غنڈے بلوا کر کتوں کی طرح ماردونگی

,

   

مغربی بنگال میں بی جے پی کی امیدوار بھارتی گھوش کی ترنمول ورکرس کو سنگین دھمکی
کولکاتہ 4 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کی لوک سبھا امیدوار بھارتی گھوش نے آج ترنمول کانگریس ورکرس کو دھمکی دی کہ وہ یو پی سے غنڈوں کو لا کر انہیں کتوں کی طرح پیٹ پیٹ کر ہلاک کردینگی اگر انہوں نے ہوشیاری کی ۔ بھارتی گھوش سابق آئی پی ایس عہدیدار ہیں ۔ وہ کبھی چیف منسٹر ممتابنرجی سے قریب رہی ہیں۔ انہوں نے گھاٹل حلقہ میں اپنی مہم کے دوران یہ متنازعہ ریمارک کیا ۔ انہوں نے ترنمول کانگریس ورکرس سے کہا کہ وہ اپنے گھروں میں چلے جائیں اور یہاں ہوشیاری نہ دکھائیں۔ انہیں چھپنے کیلئے کوئی جگہ نہیں ملے گی ۔ وہ انہیں ان کے گھروں سے نکال کر کتوں کی طرح مار مار کر ہلاک کردینگی ۔ وہ یو پی سے ایک ہزار لوگوں کو لائیں گی ۔ ان کے گھروں میں گھسائیں گی اور انہیں سبق سکھائیں گی ۔ سینئر ترنمول لیڈر پرتھاٹ چٹرجی نے کہا کہ ان کی پارٹی گھوش کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کریگی ۔ الیکشن کمیشن نے اس واقعہ کا از خود نوٹ لے کر ضلع انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے ۔ اس وقاعہ کے فوری بعد چیف منسٹر نے گھوش کو ان کا نام لئے بغیر خبردار کیا کہ وہ اپنی حد پار نہ کریںبصورت دیگر انہیں گرفتار کرلیا جائیگا ۔ گھوش پولیس عملہ اور مخالف پارٹی کارکنوں کو بھی دھمکیاں دے رہی تھیں۔ گھوش نے 4 فبروری کو بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی اور انہیں گھاٹل لوک سبھا حلقہ سے امیدوار بنایا گیا ہے جہاں 12 مئی کو پولنگ ہونے والی ہے ۔ ترنمول کے گھاٹل امیدوار دیو نے کہا کہ وہ کچھ بھی سمجھنے سے قاصر ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ لوگوں کو اخلاق کی حد پار نہیں کرنی چاہئے ۔ ان کے خیال میں اب حلقہ کے عوام ہی انہیں اس کا مناسبجواب دینگے ۔ بھارتی گھوش سابق آئی پی ایس عہدیدار ہیں اور وہ مدنا پور میںچھ سال سے زائد تک ایس پی رہی ہیں۔