یوپی میں اسدالدین اویسی کے درگاہ دورے پر بی جے پی‘ ایس بی ایس پی کے مابین لفظی جنگ

,

   

جمعرات رات اپنے بھائی راج دورے کے موقع پر اسدالدین اویسی نے درگاہ پر حاضری دی اور ’چادر‘ پیش کی
لکھنو۔کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) صدر اسدالدین اویسی کی بھائی راج میں غازی سعید سالار مسعود عرف غازی میاں کی بارگاہ پر حاضری ایک بڑی تنازعہ کا سبب بن رہی ہے۔

جمعرات رات اپنے بھائی راج دورے کے موقع پر اسدالدین اویسی نے درگاہ پر حاضری دی اور ’چادر‘ پیش کی تھی۔ ان کے اس دورے کی وجہہ سے بی جے پی اور بھاگیاداری سنکلپ مورچہ جس میں اے ائی ایم ائی ایم اور سہلدیو بھارتیہ سماج پارٹی(ایس بی ایس پی) شامل ہے کہ مابین لفظی جنگ کی شروعات ہوئے ہے۔

اترپردیش منسٹرانل راج بہار نے کہاکہ اے ائی ایم ائی ایم اور ایس بی ایس پی اتحاد پسماندہ راج بہار طبقے کی توہین ہے۔انہوں نے کہاکہ ”اویسی کی مذکورہ درگاہ پر حاضری مہاراج سہلدیو کی توہین ہے جو 11ویں صدی کے حکمران تھے جس کو مسعود نے بھائی راج میں 1034اے ڈی میں شکست دے کر ماردیاتھا“۔

مذکورہ منسٹر نے کہاکہ بی جے پی حکومت سہلدیو کے وقار کو بحال کرنے کے لئے کام کررہی ہے جس کے لئے بھائی راج میں ایک مجسمہ اور یادگار تعمیر کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”بھاگیا داری سنکلپ مورچہ کے قائدین مہاراج سہلدیو کا احترام کرنے والے ہندوکمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچارہے ہیں“۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے میرٹھ میں سردھانہ اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی سنگیت سوم نے بھی اویسی اور اج بہار پر اس موضوع کے حوالے سے تنقیدیں کی ہیں۔

ایس بی ایس پی سربراہ اوم پرکاش راج بہار نے کہاکہ مجوزہ اسمبلی انتخابات میں اوبی سی ووٹرس کے ووٹ نہیں مل رہے ہیں اور اسی خوف میں بی جے پی قائدین اے ائی ایم ائی ایم اور ایس بی ایس پی کے درمیان میں مہاراج سہلدیو اورسالار مسعود کے حوالے سے رخنہ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”مذکورہ ایس بی ایس پی اتحاد میں اے ائی ایم ائی ایم کے ساتھ الیکشن لڑے گی۔مذکورہ اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کے لئے ہم پسماندہ مسلم دلت اتحاد پر کام کریں گے“۔

اویسی نے بھی بی جے پی قائدین پر جوابی وار کیا”ہم سرکس کے جوکر نہیں ہیں‘ ہم رنگ ماسٹر س ہیں اور ہم تمام اپنی ہی دھن پر رقص کرتے ہیں“۔

انہوں نے الزام لگایاکہ بی جے پی غیرضروری موضوعات کو چھیڑ کر ریاستی حکومت کی جانب سے ہوئی کویڈ بد انتظامی سے عوام کی توجہہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے۔

اویسی نے کہاکہ ایس بی ایس پی کے زیر قیادت بھاگیا دھاری سنکلپ مورچہ کے اتحاد میں اے ائی ایم ائی ایم 2022کا الیکشن لڑے گا جس میں ہم بی جے پی 2017اسمبلی انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں کو یاددلائے گی اور اس کی ناکامیوں کا اجاگر کیاجائے گا۔