یوپی میں اگر کانگریس اقتدارمیں آتی ہے تو لڑکیوں کو اسمارٹ فونس اور اسکوٹی دی جائے گی۔ پرینکا

,

   

لکھنو۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں جو اگلے سال ہونے والے ہیں 40فیصد خواتین کوٹکٹ دینے کا وعدہ کرنے کے بعد کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی جمعرات کے روز اعلان کیاہے کہ ریاست میں اگر ان کی پارٹی حکومت تشکیل دیتی ہے تو 12ویں جماعت کامیاب ہونے والی لڑکیوں میں اسمارٹ فونس اور گریجویٹ میں کامیاب ہونے والی لڑکیوں کو الکٹرانک اسکوٹی دی جائے گی۔

ہندی میں کئے گئے ایک ٹوئٹ میں پرینکا گاندھی نے کہاکہ ”میں نے ایک روزقبل چند طالبات سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہاکہ انہیں اپنی تعلیم او رسکیورٹی کے لئے اسمارٹ فونس کی ضرورت ہے۔

میں خوش ہوں کہ یوپی کانگریس نے منشور کمیٹی رضامندی سے یہ فیصلہ کیاہے کہ اقتدار میں آنے پر وہ انٹر پاس ہونے والی لڑکیوں میں اسمارٹ فونس اور الکٹرانک اسکوٹیز گریجویشن میں کامیابی حاصل کرنے والی لڑکیوں میں تقسیم کریں گے“۔

میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتی ہوئی اسکول اورکالج کی لڑکیوں کے ایک گروپ پر مشتمل ویڈیو جو شامل کرنے والے کانگریس پارٹی کی قومی جنرل سکریٹری اور پارٹی امور کے یوپی کے انچارج بھی ہیں کہ ساتھ سیلفی لینے کی بات لڑکیوں نے کہی ہے۔

ان طالبات میں سے ایک نے کہاکہ پرینکا گاندھی نے ان سے استفسار کیاکہ سیلفی لینے کے لئے ان کے پاس فونس ہیں۔

ویڈیو میں مذکورہ طلبہ کہہ رہی ہیں کہ ”ہم نے کہاکہ نہ تو ہمارے پاس فونس ہیں اور نہ ہی ہمیں کالجوں میں اس کی منظوری ہے۔

پھر انہوں نے پوچھا کہ کیاوہ اس بات کا اعلان کریں کہ لڑکیوں کو فون ملنا چاہئے جس پر ہم نے کہاکہ سکیورٹی کے لئے ہم اس سے زیادہ کیا مانگ سکتے ہیں“۔

مذکورہ ئڑکیوں نے کہاکہ پرینکا گاندھی نے انہیں کانگریس کے نعرے ”لڑکی ہوں‘ لڑ سکتی ہوں“ کے متعلق بھی بتایاہے۔

منگل کے روز مذکورہ کانگریس لیڈر نے اعلان کیاتھا کہ ان کی پارٹی مجوزہ یوپی اسمبلی انتخابات میں 40فیصد ٹکٹ دے کر خواتین کو ایک اندازے کے مطابق نصف رہندگان کی تشکیل عمل میں لائی گے اور اقتدار میں مکمل شراکت دار بنائیں گے۔

انہوں نے دعوی کیاتھا کہ یہ اقدام ان خواتین کو خود مختار بنانے کے لئے کیاجارہا ہے جو انصاف‘ تبدیلی اور اتحاد ان کی ریاست میں چاہتی ہیں اور ان کوششوں کے خلاف بھی ہیں جو انہیں ذات پات او رمذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کے لئے اٹھائے جارہے ہیں اور ایک طاقت بن کر وہ اس کو روکناچاہتی ہیں۔