یوپی میں نظم ونسق کی حالت کافی خراب مایاوتی کا اظہار تشویش

   

لکھنو: صدر بی ایس پی مایاوتی نے اترپردیش میں نظم ونسق پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں جرائم پر کنٹرول اور نظم ونسق کے معاملے میں سابقہ ایس پی اور برسراقتدار بی جے پی میں اب فرق نہیں رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو پی میں نظم ونسق دم توڑ رہا ہے ۔ گزشتہ روز علی گڑھ میں مقامی بی جے پی ایم ایل اے اور پولیس نے ایک دوسرے پر مارپیٹ کے الزام عائد کئے گئے ہیں جو کافی تشویش کا باعث ہے۔ مایاوتی نے اس واقعہ کی عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا۔