یوپی میں کورونا سے متاثرہ دوسری خاتون نے بچے کو جنم دیا

   

پریاگ راج:21مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے سوروپ رانی نہرو اسپتال میں کورونا متاثرہ دوسری خاتون نے بچے کو جنم دیا ہے ۔نوڈل افسر ڈاکٹر رشی سہائے نے جمعرات کو بتایا کہ پرتاپ گئی سلاہ پٹی کی رہنے والی حاملہ خاتون کی جانچ رپورٹ میں ان کے اندر کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ وہ پرتاپ گڑھ کے ٹراما سنٹر میں زیر علاج تھی۔ منگل کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں الہ آباد ریفر کردیا گیا۔ را ت میں ایس آر این اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ زچہ بچہ مرض کے ماہر ڈاکٹر امرتا چورسیا کی قیادت میں ٹیم نے چہارشنبہ کو ان کا آپریشن کیا۔
بچی صحت مند ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ خاتون کورونا وائرس سے متاثر ہیں اس لئے بچے کا بھی 24 یا48گھنٹے بعد جانچ کی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی ایک کورونا متاثرہ خاتون نے بچے کو جنم دیا تھا۔اس بچے میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔